سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) حضرت مولانا محمد عزیزالرحمن ہزاروی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پاکستان کے علما، طالب علم اور عوام اس کے زرے زرے کی حفاظت کریں گے۔ گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف سوات میں ختم بخاری شریف اور دیگر علوم سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیائے اسلام میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہے۔ ہمیں اس نازک دور میں ثابت قدم رہنا ہوگا۔ دین اسلام پر کاربند رہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری مدرسوں درسگاہوں کے علاوہ تمام مدارس میں اپنی مدد آپ کے تحت علم حاصل کی جاتی ہے۔
Swat
