سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیشن کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس رویے سے متعلق شکایات پر غور کیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پولیس اہلکار ان کو بھی شکایت کی وضاحت کے لئے شنوائی کا موقع دیا گیا۔ اجلاس میں شکایت بنام کامران کانسٹیبل بیلٹ نمبر 3018 کی شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات اور اس کے شوہرکی تحریری شکایت پر کافی بحث ہوئی۔ کامران کانسٹیبل کو اپنی صفائی کا موقع دیا گیا لیکن متعلقہ پولیس اہلکار اپنی صفائی میں ناکام رہا جس پر کمیشن اس بات پر متفق ہوا کہ کانسٹیبل کامران کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے ڈی پی او سوات کو اگلے اجلاس میں آرا و سفارشات بھیجی جائیں گی۔
Swat
