Swat

کے پیفوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار سیاحتی مقامات تک بڑھانے کا اعلان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات میں سیاحوں کیلئے خورو نوش کی معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی نے اپنا دائرہ کار سیاحتی مقامات تک بڑھا دیا ہے۔ ان علاقوں میں کھانے پینے کی تمام اجناس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اتھارٹی کے حکام کی سیاحتی علاقوں میں معمول کے انسپکشن کے دوران دو سیاحتی اہمیت کے حامل ہوٹلوں کے کچن ناقص، غیر معیاری اور خراب حالت میں پائے گئے، جبکہ ان میں کریک برتن اور ناقص انتظامات پر کچن سربمہر کردئیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کرتے ہوئے انہیں سخت ترین وارننگ بھی جاری کی گئی۔ انسپکشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قمبر کے علاقے میں کولا مشروبات کے بڑے ڈسٹری بیوٹر کے گودام کو زائدالمیعاد مشروبات رکھنے پر سربمہر کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں