سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) خیبر پختون خواہ بار کونسل کی اپیل پر آج صوبہ بھر میں وکلا ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ خیبر بار کونسل خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین سعید خان نے سوات میں میڈیا کو بتایا کہ سیشن جج سے بایس اے کے اختیارات لینے اور باقی قوانین میں تبدیلی کے خلاف آج جمعرات کو سوات سمیت صوبہ بھر میں وکلا مکمل ہڑتال کریں گے۔عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ چند روز کے بعد پاکستان بار کونسل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
Swat
