Swat

ملم جبہ روڈ، جلد ہی تارکول بچھانے کا کام شروع ہوگا، عبدالسلام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  ڈپٹی ڈائریکٹر پی کے ایچ اے عبدالسلام نے کہا ہے کہ ملم جبہ روڈ کے پیکچ 1 اور پیکچ 2 پر فوری طور پر تارکول بچھانے کا کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ پیکچ 3 پر تعمیراتی کام تیز کرنے اور 35 کلومیٹر روڈ میں سے کم از کم 24 کلومیٹر منگلور تا سپینہ اوبہ پیکچ ون پیکچ ٹو کو عیدالفطر سے پہلے مکمل کرنے اور تارکول بچھانے کی حتی الوسع کوشش کی جائے گی۔ چیئرمین ڈیڈک کو بریفینگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2257.60 ملین روپے کی لاگت سے 35 کلومیٹر ملم جبہ روڈ تین حصوں میں مکمل کیا جا رہا ہے، جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ 24 کلومیٹر روڈ کا پیکچ ون اور پیکچ ٹو جون تک مکمل ہوگا اور پیکچ 3 دسمبر تک مکمل ہوگا جس کی لمبائی 9کلو میٹر ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔