سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ توتکے میں مبینہ نشئی کی لاش گھر سے ملی۔ پولیس کے مطابق چونتیس سالہ محمد سعید ولد محمد رازق کی لاش اس کے گھر سے ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور زیادہ نشہ چڑھنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد انکوائری شروع کردی ہے ۔
Swat
