Swat

مینگورہ، بجلی کی شارٹ سرکٹ مکان میں آگ بھڑک اٹھی، گھریلو سامان خاکستر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق مین بازار میں واقع تیمورعلی کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے فائر فائٹر ز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گھریلو سامان اور فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں