Swat

مٹہ، زائد المیعاد ادویات فروخت کئے جانے کا انکشاف

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے مٹہ میں زائد المیعاد (ایکسپائرڈ) ادویات فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تیمار دار نے پرائیویٹ اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے مریض کے لئے انجکشن خریدے، جو زائد المیعاد نکلے۔ متاثرہ شخص ادویات لے کر مٹہ تھانے پہنچ گیا۔ عبدالعزیز ولد طوطی خان سکنہ گٹ شورنے مٹہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پرائیویٹ اسپتال میں اپنے مریض کو لایا، جہاں اسے انجکشن لکھے گئے۔باہر میڈیکل اسٹور سے انہیں زائد المیعاد انجکشن دیے گئے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ ادھر متاثرہ شخص نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد المیعاد ادویات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔