Swat

رمضان کی آمد سے پہلے پی کے 5 میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے، فضل حکیم

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی شیدا محمدکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آنے سے پہلے پہلے حلقہ پی کے 5 میں پانی کے مسائل حل کیا جائے، تاکہ عوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں پانی کا مسئلہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں حلقہ پی کے 5 کے تمام ٹیوب ویلز میں جنریٹر کا بندوبست کیا جائے، تاکہ لوڈشیڈنگ کا بہانہ نہ ہو اور عوام کو بروقت پانی کی ترسیل یقینی ہو۔وہ سیدوشریف میں حلقہ پی کے 5 میں ماہ رمضان میں واٹر سپلائی پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ فضل حکیم خان نے افسران پر واضح کردیا کہ گرمی کے موسم میں اور خاص کر رمضان کی مقدس مہینے میں حلقہ پی کے 5 میں پانی کی قلت کو برداشت نہیں کروں گا۔ کیونکہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے بروقت فنڈز فراہم کررہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔