Swat

عوام کے خادموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، محمد علی شاہ خان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلع نا ظم محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں۔ سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہئیں۔ انصاف کی فراہمی کے لئے وکلا کو چاہیے کہ وہ عدالتوں کی قانون کے مطابق بہتر انداز میں معاونت کر یں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب جس میں ایم پی اے سردار خان، بار کے صدر سید احمد خان بھی شریک تھے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وکلا برادری سائلین کو انصاف فراہمی میں کوتاہی نہیں کر ے گی اورعوام کی فلا ح بہبود اور سستے انصاف کے لئے کام کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں