Swat

سوات، 21 اپریل سے جشنِ بہار میلہ کا آغاز ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں 21 اپریل سے جشنِ بہار میلہ کا آغاز ہوگا۔ سوات سٹیڈیم میں منعقد ہونے والا میلہ کھلاڑیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کی دھمکی کے بعد مینگورہ بائی پاس روڈ پر زیر تعمیر نئے جنرل بس سٹینڈ میں منتقل کردیا گیا۔ میلہ کے ایک منتظم علی موسیٰ کے مطابق یہ 21 اپریل سے30اپریل تک جاری رہے گا جس میں سرکس، میوزیکل نائٹ، مقامی مصنوعات اور فوڈکے سٹال سمیت پورے ملک کے گلوکار اور اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جو سوات میں سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی تفریح کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔