Swat

مینگورہ بائی پاس، کھیتوں سے خاتون کی ذبح شدہ لاش برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  مینگورہ بائی پاس پر کھیتوں سے خاتون کی ذبح شدہ لاش ملی۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑ طارق علی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بائی پاس روڈ پر کھیتوں میں خاتون کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون مطلقہ تھی اور میکے میں رہائش پذیر تھی۔ ستائیس سالہ مسماۃ (ز) کو گلہ کاٹ کرقتل کردیا گیا ہے، جس پر پولیس نے شک کی بنا پر مقتولہ کے باپ اور بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں