Swat

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول توتانوبانڈئی کی بوسیدہ عمارت حالیہ بارشوں کی وجہ سے مزید خراب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بوسیدہ عمارت حالیہ بارشوں کی وجہ سے مزید خراب ہوگئی۔ سکول میں پڑھنے والی ڈھائی سو سے زائد طالبات کے لیے سکول اب خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے۔ تین کمروں پر مشتمل سکول کی عمارت پہلے سے ہی خراب تھی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے سکول کی عمارت مزید خراب ہوگئی ہے۔ سکول کی عمارت گرنے کے خطرے کی وجہ سے سیکڑوں طالبات بارش میں بھی کھلے آسمان تلے علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اہلِ علاقہ کے مطابق سکول کی خستہ حال عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس لئے حکومت سکول کی عمارت تعمیر کرائے اور اس وقت تک طالبات کے لئے کرایہ پر عمارت حاصل کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔