سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جو لوگ صدارتی نظام کی حمایت کررہے ہیں دراصل وہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وفاق میں خزانہ خالی ہے۔ وزیرِ خزانہ بھی استعفا دے چکا ہے۔ ملک میں آئین پر عمل درآمد صحیح معنوں میں نہیں ہو رہا۔ ہمارے فیصلوں کا اختیار بیرونی قوتوں کے ہاتھ میں ہے۔ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے لئے وکلا کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ پی کے 7 کے ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان، ضلعی ناظم محمد علی شاہ،تحصیل ناظم حاجی رحمت علی کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سمیت وکلا برادری بڑی تعداد میں شریک تھے۔
Swat
