سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بہار میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں پک اَپ میں سوار محمد اسلم سکنہ چکیسر اور مصباح اللہ سکنہ الپورئی شانگلہ زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
