Swat

عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )  ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہاہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔ عوام پولیس کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے۔ عوام کے جان مال کی حفاظت ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ عوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کرکے معاشرہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں، تاکہ ہمارے بچوں کو جرائم سے پاک معاشرہ میسر آسکے۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے آر پی او ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔