سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے مرکزی سیدو تدریسی ہسپتال کے شعبہ حادثات اتفاقیہ میں جان بچانے والی سمیت بیشتر ادویہ ختم ہوگئیں۔ اس ایمرجنسی میں سوات، شانگلہ، بونیر سے حادثات اتفاقیہ کے مریضوں کو لایا جاتا ہے، جن کو طبی امداد دیتے وقت ان کے لواحقین بازار سے ادویہ خرید کر لاتے ہیں۔ بعض اوقات ٹریفک حادثات میں فوری طبی امداد کے لئے جن مریضوں کو لایا جاتا ہے، اس وقت ان کے ساتھ رشتہ دار وغیرہ نہیں ہوتے، بازار سے ادویہ لانے میں پھر مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر محمد ایاز سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ بعض ادویہ ختم ہوگئی ہیں۔یہ مسئلہ صرف سوات میں نہیں بلکہ پورے صوبہ کے ہسپتالوں میں ہے۔
Swat
