سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں چھ خواتین اور تین بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھرہ میں دو مسافر پک اَپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ متبادل سمت سے آنے والے پک اَپ تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں عمر، عمر حیات، طالع مند،اسامہ، سلیم،نظام ساکنان مٹہ زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مٹہ میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔ چپریال کے علاقہ گٹ میں پک اَپ الٹنے سے چھ خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
