Swat

سوات، ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض رُل گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی، جس کی وجہ سے سیکڑوں مریض علاج کے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کیا اور ضروری آپریشن بھی کئے، تاہم مریضوں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی وجہ سے ان کا معائنہ نہیں ہوا اور آپریشن بھی نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض بغیر علاج کے واپس چلے گئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے بعد، بعد از دوپہر تمام ڈاکٹرز اپنے نجی کلینکس میں کام کرتے رہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔