Swat

سوات میں بھی یومِ مزدور منایا گیا، بڑی تقریب ایس پی ایس میں ہوئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی یومِ مزدور جوش و جذبے اور مزدوروں کے حقوق کے ساتھ منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب ایس پی ایس کالج رحیم آبادمیں منفرد انداز میں ہوئی، جس میں کالج کے سیکڑوں مزدوروں کو کرسیوں پر بٹھا کر ادارے کے ڈائریکٹر اور لکچرارز نے ان کی خدمت کی اور ان کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر حسبِ روایت مزدوروں کے لئے عمرہ کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں دو مزدوروں فضل ودود اور عزیز الرحمان کا نام عمرہ کے لئے قرعہ میں نکلا۔ اس موقع پر مزدوروں کے درمیان کھیلوں کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے۔ متحدہ مزدور یونین سی بی اے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مزدوروں نے ڈاکٹر خالد محمود خالد کی قیادت میں مزدورں کے استحصال اور ان کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے لئے ریلی نکالی۔ اتفاق لیبر یونین کی جانب سے رحیم آباد میں بھی مزدوروں کی ریلی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں