Swat

رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، فضل حکیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ڈیڈیک آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، جب کہ مضرِ صحت اشیا کی ملاوٹ کی صورت میں بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سرکاری محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں میں تمام سٹاف کی ڈیوٹی یقینی بنائیں اور لوگوں کے جائز حق بروقت فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ بھرتیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں