سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو ماموں بنا دیا۔ گذشتہ روز وفاقی اور صوبائی وزرا سے مینگورہ میں رمضان المبارک کے لئے سستے بازار کا افتتاح کرایا گیا،جس میں وزرا نے اعلان کیا کہ اس بازار میں آج سے لوگوں کو اشیائے خور و نوش رعایتی نرخوں پر ملیں گی۔ افتتاحی تقریب کے دوران میں سستے بازار میں تمام سٹالز لگے ہوئے تھے۔ افتتاح کے بعد جب وزرا چلے گئے، تو ساتھ ہی سٹالوں میں لائے گئے دکاندار بھی اپنا سامان سمیٹ کر چلے بنے۔ اتوار کو جب لوگ خریداری کے لئے سستا بازار پہنچے، تو سستا بازار ویران پڑا تھا اور صرف شامیانے لگے ہوئے تھے۔
Swat
