سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے لوگوں نے حسبِ روایت امسال بھی پہلا روزہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق آج رکھا ہے۔ سوات میں 1969ء سے پہلے جب یہاں ریاست سوات تھی، اس وقت سے ریاست کے لوگ روزہ اور عید مرکزی حکومت کے ساتھ مناتے تھے۔ یہ روایت آج بھی برقرار ہے۔ ایم ایم اے کے دور میں ایک سال صوبے بھر میں صوبائی حکومت نے عید کا اعلان کیا تھا، لیکن پورے صوبے میں عید کے باوجود سوات کے لوگوں نے روزہ رکھا تھا۔
