سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے ماڈل کورٹ کی جج حاجرہ رحمان نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مدعی کی جانب سے ان کے وکیل اورنگزیب خان اور ملزم کے وکیل کی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جج نے ملزم ایوب خان کو سزا سنائی۔ مجرم ایوب خان نے دو ہزار آٹھ میں طاہر محمد کو قتل کیا تھا اور اس کے بعد فرار ہوا تھا جس کو بعد میں 2017ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Swat
