سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ لنڈئی میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ مقتول امجد خان نادرا دفتر کے سامنے بیان حلفی لکھنے کا کام کرتا تھا کہ منگل کو چھوٹے بھائی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرنادرا دفتر کے باہر اس کے کبین میں جاکر اس پر تیز دھا ر آلہ سے حملہ کیا۔ نتیجتاً وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ عرائض نویس کا یہ لائسنس اس کے نام پر تھا، اس کے بڑے بھائی نے اس کے کاروبار پر قبضہ جمایا ہوا تھا۔
