Swat

پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات دیے جائیں گے۔ خراب کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فورسز اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن میں امن قائم ہوچکا ہے۔ اس امن کو برقرار رکھنے کے لئے اب ملاکنڈ پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔ بعد میں انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔