Swat

پشاورمیں ڈاکٹر پر مبینہ تشدد،سوات کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  پشاور میں ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف سوات کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی۔ مریضوں نے علاج نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور واقعہ کے خلاف سوات کے تدریسی ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی اور صرف شعبہئ حادثات اتفاقیہ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کیا۔ ڈاکٹروں نے سنٹرل ہسپتال میں جمع ہوکر احتجاج کیا۔ دوسری جانب دور دراز سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرتے ہیں اور دوپہر کے بعد ان کے نجی کلینکس کھلے ہوتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔