Swat

مینگورہ، مُغویہ ہاتھ میں جرمن میڈ پستول لیے فلمی ڈائیلاگ بولتی ہے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ سترہ سالہ لڑکی کو انہوں نے پستول (جرمنی) کے ساتھ گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ لڑکی کبھی اپنا نام اور پتا ایک بتاتی ہے تو کبھی دوسرا۔ جس کی وجہ سے تفتیش میں خلل پڑ رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کا بتانا ہے کہ لڑکی جس انداز میں بات کرتی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی نے ایکشن فلمیں زیادہ دیکھی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر فلمی ڈائیلاگ بولتی ہے۔ آخری اطلاعات تک ملزمہ لڑکی سے پولیس کی تفتیش جاری تھی۔ واقعہ کے بارے میں ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملزمہ لڑکی نے تاوان کے لئے بچوں کو یرغمال بنایا تھا، تاہم اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ اتنی کم عمر لڑکی کو اتنی زیادہ رقم کی ضرورت کیوں پڑی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں