Swat

مینگورہ، سترہ سالہ لڑکی نے تاوان کے عوض بچوں کو یرغمال بنا لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے گنجان آباد علاقہ لنڈیکس میں سترہ سالہ لڑکی نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر دو بچوں کو یرغمال بنا کر پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔ جواں سال لڑکی، احسان اللہ کے گھر اس وقت داخل ہوئی جب احسان اللہ کی نو سالہ بچی مدرسہ جانے کے لئے گھر کا دروازہ کھول کر باہر نکلی۔ اس دوران ایک مسلح لڑکی گھر میں داخل ہوئی اور جرمنی کی تیار شدہ پستول دکھا کر گھر میں موجود دو اور بچوں کو ایک کمرے میں بند کردیا اور بچوں کی والدہ کو کہا کہ میرے ساتھ باہر اور بھی ساتھی ہیں۔ انہوں نے باہر آپ کی بچی کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔ مسلح لڑکی نے بچوں کی والدہ سے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو فون کرکے پچاس لاکھ روپے فوری طور پر پہنچادے، جس پر خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا۔ شوہر نے پولیس کو فون کیا۔  یوں لڑکی اسلحہ سمیت گرفتار ہوئی اور بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔