سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات نے بیچلرزکے سالانہ امتحانات 2019ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ بیچلر زکے سالانہ امتحانات 20 جون 2019ء سے شروع ہوں گے۔ طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کیے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات محمد ریاض خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بی اے، بی ایس سی، بی کام اور بی بی اے کے سالانہ امتحانات 20 جون 2019ء سے شروع ہونگے۔ تمام پرائیویٹ طلبہ وطالبات کو رول نمبرسلپس ان کے سکونتی پتوں پر بھیجے جائیں گے، جب کہ ریگولر طلبہ وطالبات رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے۔
Swat
