سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے قائم مقام چیئرمین کے عہدہ پر گریڈ سترہ کے جونیئر آفیسر کی تعیناتی کی خبر ”باخبر سوات ڈاٹ کام“ پر شائع ہونے کے بعد محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جونیئر آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن واپس لے کر ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین حنیف اللہ کو مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک سوات بورڈ کا قائم مقام چیئرمین تعینات کردیا۔ اس محکمہ نے سوات بورڈ کے گریڈ 20 کے عہدہ پر گریڈ سترہ کے جونیئر آفیسر عمر حسین کو قائم مقام چیئرمین تعینات کیا تھا۔ ”باخبر سوات ڈاٹ کام“ میں خبر کی اشاعت کے روز ہی محکمہ نے عمر حسین سے چارج واپس لے کر ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین کو سوات تعلیمی بورڈ کا قائم مقام چیئرمین تعینات کردیا۔
Swat
