Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کا فرشتہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن اور سوات بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد میں معصوم فرشتہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر، سوات بار کے صدر حضرت معاذ نے کہا کہ فرشتہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں اس واقعہ پر چیف جسٹس آف  پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔