Swat

ڈالر کے ساتھ چپل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، رسول خان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ سے جہاں ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، وہاں چمڑے سے بننے والی پشاوری چپل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایک دکاندار رسول خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے چمڑے، کیل، دھاگے اور کرایہ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اس سال چپل کی قیمتوں میں ہوشر بار اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پشاوری چپل مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے تھے اور اب جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اس کی سلائی اور کٹائی مشینوں کے ذریعے کی جاتی ہے، لیکن باقی چپل ہاتھ سے ہی تیار کی جاتی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔