Swat

پاکستان زندہ باد مومنٹ سوات کاپی ٹی ایم کے خلاف آپریشن ردالغدارکا مطالبہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان زندہ باد مومنٹ سوات نے پی ٹی ایم کے خلاف آپریشن ردالغدارکا مطالبہ کردیا۔ گلالئی اسماعیل کے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں قیام امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان زندہ باد مومنٹ کے رہنماؤں مفتی موحد اللہ،حاجی محمد زبیر، شوکت علی خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت اور پاک فوج سے آپریشن ردالغدارکا مطالبہ کرتے ہیں، تاکہ آئندہ منظور پشتین جیسے غداراداروں کے خلاف نہ اٹھ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ پختون صرف امن چاہتے ہیں اور امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔