سوات (بیورو رپورٹ) سانحہ وزیرستان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام تحصیل کورٹس میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ اس وجہ سے ہائی کورٹ اور باقی تمام ماتحت عدالتوں میں کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اور صرف تواریخ پیشی تبدیل کی گئیں۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد سینئر اور سوات بار کے صدر حضرت معاذ ایڈووکیٹ نے سانحہ وزیرستان کی انکوائیری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
Swat
