Swat

ڈسٹرکٹ سوات رمضان فلڈ لائٹس گیمز اختتام پذیر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈسٹرکٹ سوات رمضان فلڈ لائٹس گیمز اختتام پذیرہوگئے۔ بیڈمنٹن سنگل مقابلوں میں حمزہ نے پہلی اور عبدالباسط نے دوسری، ڈبل مقابلوں میں فراز اور عبدالباسط کی جوڑی نے پہلی اور حمزہ اور خلیل کی جوڑی دوسری نمبر پر رہی۔ ہاکی کے مقابلوں میں نواں کلی مینگورہ کی ہاکی ٹیم نے پہلی، اوڈیگرام ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن لی۔ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی ایس پی انوسٹی گیشن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیا ں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ ہاکی میں پہلی پوزیشن کے لئے بیس ہزار اور دوسری پوزیشن کے لئے دس ہزار، اسی طرح بیڈمنٹن سنگل اور ڈبل میں پہلی پوزیشن کی ٹیموں کے لئے دس دس ہزار اور دوسری کے لئے پا نچ پانچ ہزار کے نقد انعامات دئے گئے۔ ڈسٹرک سوات سپورٹس آفیسر، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی کاکا، سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی خان دولت خیل، ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ملک ودان بھی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں