Swat

مہوڈنڈ جھیل کے راستہ سے برف ہٹا دی گئی، روڈ ٹریفک کے لیے بحال

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   وادئی کالام کے خوبصورت علاقہ مہوڈنڈ جھیل سے برف ہٹا کر اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ علاقہ کے ناظم انجینئر سعید خان نے روڈ کی بندش کے حوالے سے گذشتہ روز روڈ کھولنے کے لئے حکام سے ملاقات کرکے عوام اور سیاحوں کی مشکلات سے آگا ہ کیا تھا، جس پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ گذشتہ روز روڈ پر سے برف کو کئی ماہ بعد ہٹا کر اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ روڈ کی بندش سے نہ صرف مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ سیاحوں کو بھی مہوڈنڈ جھیل تک جانے میں دشواری درپیش تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔