سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) معذور افراد کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے جی او سی سوات میجر جنرل خالد سعید اور ان کی اہلیہ نے سپیشل افراد کے ادارہ امنگ کا دورہ کیا۔ بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں پاک فوج کے تعاون سے چلنے والے ادارہ امنگ جہاں جسمانی طور پر معذور اور قوت گویائی وسماعت سے محروم افراد زیر تربیت ہیں۔ جنرل آفیسر کمانڈگ میجر جنرل خالد سعید اور ان کی اہلیہ نے دورہ کیا۔سپیشل بچوں نے جمناسٹک کے خوب جوہر دکھا کر داد وصول کی۔ جی او سی سوات اور ان کی اہلیہ نے مختلف کلاسوں کا بھی معائنہ کیا اور بچوں میں عید کے تحائف اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں میجر جنرل خالد سعید کی اہلیہ نے کہا کہ سپیشل پرسن بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ہم سب کو مل کر اپنے اس قیمتی اثاثے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
Swat
