سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیر کی ٹیم نے سوات اور شانگلہ میں عطائیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل کردیے۔ درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سینئر انسپکٹر کی قیادت میں سوات کے علاقوں شاہ ڈھیری، دیولئی اور شانگلہ کے علاقے الپورئی میں نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ متعددغیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو مریضوں کو انجکشن لگانے، انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خٹک کلینکل لیبارٹری اور دیگر نجی کلینکس کوبند کرکے سر بمہر کر دیا۔ معائنے کے دوران سوات میں ڈاکٹر خادم سپیشلسٹ کلینک، ڈاکٹر احسان اللہ جی پی کلینک، ڈاکٹر میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر حیدر علی کلینک اور الپوری شانگلہ میں ڈاکٹر صلاح الدین کلینک، ڈاکٹر سجاد کلینک، ڈاکٹر نور الحیات کلینک،ڈاکٹر فضل اکبر کلینک،ڈاکٹر نون شاہ سپیشلسٹ کلینک کو رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔
Swat
