Swat

سوات، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے خاتمہ کے خلاف اہم اجلاس

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے خاتمے کے خلاف سیاسی جماعتوں، ڈاکٹرز، ٹریڈرز فیڈریشنز، وکلا برادری اوردیگرمکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والوں جن میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر میاں گل علیم، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد،پختونخوا میپ کے صوبائی رہنما و تحصیل کونسلر خالد محمود،تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان، اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران، پیپلز پارٹی کے روح الامین لالا، ملگری ڈاکٹران کے صدر ڈاکٹرجمیل احمد، تمام ڈسٹرکٹ سپیشلسٹس، پیرامیڈیکل اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا خاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے کسی قسم کی مشینری اور دیگر آلات منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تو بعد میں حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتال موجود ہیں۔ صرف سوات میں اس کو ختم کرناسمجھ سے بالاترہے، لیکن سوات کی تمام سیاسی جماعتیں، ڈاکٹرز برادری اورسوات کے عوام اس کومستردکرتے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کاخاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ مشران نے فیصلہ کیا کہ عید کے فوراً بعد آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مشران اور منتخب ممبران کو مدعو کیا جائے گا جس میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں