سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) موٹر وے ایم ون پر کرنل شیر خان شہید انٹر چینج سے چکدرہ تک سوات موٹر وے کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے لوگوں کے ساتھ عید سے قبل سوات موٹر وے کھولنے کا جووعدہ کیاتھا،اس کو پورا کرتے ہوئے اس کوہلکی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر موٹر وے انتظامیہ اورمتعلقہ حکام نے سوات موٹر وے کو کھول دیاہے، جس پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوکر رونقیں بحال کردی گئی ہیں۔ موٹر وے کھولنے سے سوات آنے والے سیاحوں اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لیے آسانی ہوگی۔ اسلام آبادسے مینگورہ کے چھے گھنٹوں کاسفراب ڈھائی گھنٹوں میں طے ہوگا۔
Swat
