Swat

سوات، وکلا کے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر شدہ ریفرنس کے خلاف مظاہرے

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں وکلا نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر شدہ ریفرنس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ وکلا نے حکومت سے ریفرنس فوری طور پر واپس لے کر آئندہ کیلئے اس قسم کے جانبدارانہ، غیر آئینی و غیر قانونی کارروائیوں سے باز رہنے کا مطالبہ کردیا۔ مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیا گیا۔ خوازہ خیلہ میں تحصیل بارکے وکلا نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا، وکلا نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور ریلیاں نکال کر شدید نعرے بازی کی، صدر ڈسٹرکٹ بار سوات کے صدر حضرت معاذخان ایڈوکیٹ اور صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن افتخار احمد ایڈوکیٹ نے وکلا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائرہ شدہ ریفرنس کی مذمت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔