سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں زراعت کی ترقی اور زرعی برآمدات بڑھانے کو فوکس بنایا گیا ہے۔ زراعت کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں، جب کہ اگلے مالی سال کے دوران ریسرچ کے شعبہ پر بطور خاص توجہ دی جائے گی۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں دورافتادہ گاؤں شور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ وفاق و صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہوگی کہ ہم نہ صرف زرعی پیداوار کے تمام شعبوں میں نہ صرف خود کفیل بن جائیں، بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح زرعی اجناس اور مشینری کی برآمد کا سلسلہ بھی شروع کر دیں جب کہ دوسری طرف درآمدات کو کم سے کم سطح پر لانا بھی ہمارے اہداف میں شامل ہے۔ کیوں کہ درآمدات پر ہمارا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے، اور ملکی صنعت و پیداوار کو زبردست نقصان پہنچتا ہے۔
Swat
