Swat

مہنگائی کی سونامی نے ہر پاکستانی کو پریشانی میں مبتلا کردیا، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ اسمبلی میں پیش کرکے عوام کی چیخیں نکال دی ہے۔صحابہ کرا م کی شان میں گستاخی پر وزیر اعظم قوم سے معافی مانگیں۔مہنگائی کی سونامی نے ہر پاکستانی کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے۔حکومت ناکامی سے دوچار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ پیش کرنے پر عوام کی چیخیں نکل گئیں۔مہنگائی کی سونامی نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔