سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کالام کے علاقہ کوکنیل میں قائم گرلز پرائمری سکول کو بند کرنے کے خلاف اہلیانِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات، سرکل انچارج مدین بحرین سوات فی میل، پی اینڈ ڈی افسرفی میل مینگورہ سوات کو تحریری طور پر آگاہ کردیاکہ موضع کوکنیل کالام سوات میں ایک گرلز پرائمری سکول موجود ہے، مذکورہ سکول کا چوکیدار اور دیگر عملہ ڈیوٹی سے ہر وقت غائب رہتا ہے، جس سے متعلق ہم نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا۔اس کے بعد عملہ نے سیکرٹری ایجوکیشن کو رپورٹ دی ہے کہ سکول مذکورہ میں طلبہ و طالبات کی تعداد نہیں ہے اور سکول کی حیثیت ختم کرنے کی اپیل کی، لیکن جو رپورٹ عملے نے دی ہے، وہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ کیوں کہ ہمارا گاؤں چار سو گھرانوں پر مشتمل ہے اور سیکڑوں بچے ہیں۔ سکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ لہٰذا سکول کو ختم کرنے کی بجائے اس کی باؤنڈری وال تعمیر کی جائے۔
Swat
