Swat

اے این پی سوات کاپارٹی ناظمین اور رہنما ؤں سے سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   عوامی نیشنل پارٹی سوات نے پارٹی ناظمین اور رہنما ؤں سے سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پارٹی رہنماؤں کی سیکورٹی مسلح سالار کریں گے۔ رہنماؤں کو نقصان پہنچا، تو تو ذمہ دار موجودہ حکومت کے وزیر اعلیٰ اور صوبے کے چیف سیکرٹری ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان اور جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 جون کو مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر اے ین پی کے ضلعی صدر ایوب خان، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان سے سیکورٹی واپس لے کر تبدیلی سرکاری نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کی بحالی کے لیے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے شانہ بشانہ جو قربانیاں اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے دی ہیں، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لیکن اب حکومت نے دہشت گردوں کے نشانے پر پارٹی قائدین سے سیکورٹی لے لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سیکورٹی واپس نہ دی گئی، تو اے این پی کے کارکنان بندوق ہاتھ میں لے کر اپنے رہنماؤں کی حفاظت خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں