Swat

سوات، قصابوں کی مذبح خانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کے خلاف تالا بند ہڑتال

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں قصابوں نے مذبح خانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کے خلاف تالا بند ہڑتال کی، جس کی وجہ سے شہر بھر میں گوشت فروخت نہ ہوسکا۔ انجمنِ قصابان کے صدر حاجی خان طوطی کی قیادت میں قصائیوں نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بھی شرکت کی۔ قصائیوں کا کہنا تھا کہ مذبح خانہ کو شہر سے کافی دور تعمیر کیا گیا ہے، جہاں جانے والی سڑک بھی خراب ہے۔ بعد میں وفد نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں ملاقات کی جس میں انتظامیہ نے کہا کہ موجودہ مذبح خانہ شہر کے وسط میں واقع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے۔ اس کی منتقلی کے لئے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ڈیڈک اور شہر کے ایم پی اے فضل حکیم بھی موجود تھے، جنہوں نے مذبح خانہ کی منتقلی کی مکمل حمایت کی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔