Swat

انصاف پر مبنی فیصلے کرکے فوری اورسستا انصاف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے،ارشد علی خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی خان نے کہا کہ بار کے تمام وکلا ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔  ہم انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جن کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انصاف پر مبنی فیصلے کرکے عوام کوفوری اورسستا انصاف فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری ہمارے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنی ڈیوٹیا ں سرانجام دے رہی ہے۔ وکلا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا، عوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں ہمارے ساتھ تعاؤن کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں