سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے فضاگٹ میں ایک نئی کمپنی کا جوس پینے سے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے ایکشن میں آکر اس کا سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔سوات کی ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ کمپنی کا تمام جوس بھی مارکیٹ سے ہٹا دیا ہے۔ نیز صوبے بھر میں اس طرح کے اقدام کے لیے انتظامی حکام کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔ گذشتہ روز ٹراپیکانا نامی جوس پینے کے بعد ایک لڑکی جاں بحق اور ایک بچی بے ہوش ہوئی تھی، جس کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Swat
