Swat

شوکت علی یوسف زئی کی والدہ کی رسم قل آبائی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شوکت علی یوسف زئی کی والدہ ماجدہ کی رسم قل منگل کو بشام میں ان کی آبائی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر ختم قرآن اور فاتحہ خوانی کی تقریب میں مقامی عمائدین و علمائے کرام کے علاؤہ خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گذشتہ تین روز سے وفاقی و صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور سول و فوجی حکام نے بشام میں وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کی رہائش گاہ جاکر ان سے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت کیا۔ عوامی و حکومتی شخصیات اور سیاسی قائدین کی طرف سے ان کی رہائش گاہ بشام شانگلہ آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے پیش نظر شوکت یوسف زئی نے تعزیت کے لیے آنے والوں کی خاطر اپنے قیام میں جمعرات تک توسیع کر لی جبکہ وہ جمعہ 28 جون سے پشاور میں اپنی سرکاری رہائش گاہ ہاؤس نمبر 18/19-4 ججز کالونی ریس کورس گارڈن نزد تھانہ شرقی میں تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقات کے لیے موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں